ETV Bharat / state

Negligence of Public Works Department: محکمہ تعمرات عامہ کی لاپرواہی سے علاقے لوگ پریشان

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 4:50 PM IST

سڑک کا کام محکمہ تعمرات عامہ Public Works Department کے زیر اہتمام شروع کیا گیا تھا۔ جو کہ آج تک نامکمل ہے۔ مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس سڑک پر تارکول بچھائی جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

Negligence of Public Works Department
محکمہ تعمرات عامہ کی لاپرواہی سے علاقے لوگ پریشان

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقع چھکڑی جانے والی قریب سات کلومیٹر سڑک عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار Road has been Dilapidated for a Long Time ہے۔ سڑک کی کھدائی کے بعد اس پر کنکریٹ بچھادیا گیا تھا، مگر اب تک سڑک پر میکڈمائزیشن نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں اور عوام کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ چھکڑی میں موجود زیارت شریف حضرت پیر سید احمد شاہ پستونیؒ کی زیارت پر جانے والے زائرین کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ تحصیل منڈی کے متعدد مقامات پر سڑکوں کا کام شدومد سے کیا گیا۔ تاہم مذکورہ سڑکیں ایک طویل عرصے سے تشنہ تکمیل ہیں۔ اس موقع پر ایک مقامی شاہ محمد نے بتایا کہ یہ سڑک پلیرہ کملیان تا حضرت پیر سیداحمد شاہ پستونیؒ زیارت تک جاتی ہے۔ جس پر سال بھر زائرین کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ لیکن سڑک کی اس خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو پیدل سفر کرکے زیارت کے لیے جانا پڑتا ہے۔ سڑک کی یہ خستہ حالی لوگوں کے لیے وبال جان بن چکی ہے۔ وہیں ایک دوسرے مقامی شخص ارشاد احمد نے کہا کہ بارش کے دوران یہ سڑک نالے کی شکل اختیار کرلیتی ہے اور جگہ جگہ پسیاں گر آنے سے سڑک مکمل بند ہوجاتی ہے اور اس سڑک پر پیدل چلنا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔ جس سے مقامی لوگوں کو اور خاص کر مریضوں کو منڈی یا پونچھ لے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور اس سڑک پر گاڑیاں چلانا بھی کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے اس سڑک کا کام محکمہ تعمرات عامہ کے زیر اہتمام شروع کیا گیا تھا۔ جو کہ آج تک نامکمل ہے۔ مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس سڑک پر تارکول بچھائی جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.