ETV Bharat / state

منڈی کے گاؤں اڑائی کی تین پنچایتوں میں بیک ٹو ویلیج پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 3:02 PM IST

منڈی کے گاؤں اڑائی کی تین پنچایتوں میں بیک ٹو ویلیج پانچویں مرحلہ کے پروگرام منعقد کیے گئے۔ مقامی لوگوں نے علاقہ میں رواں ترقیاتی کاموں کی سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔ Back to Village Program in Arai Mandi

منڈی کے گاؤں اڑائی کی تین پنچایتوں میں بیک ٹو ویلیج پروگرام
منڈی کے گاؤں اڑائی کی تین پنچایتوں میں بیک ٹو ویلیج پروگرام
منڈی کے گاؤں اڑائی کی تین پنچایتوں میں بیک ٹو ویلیج پروگرام

منڈی: بیک ٹو ویلیج کے پانچویں مرحلہ کے سلسلہ میں جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر پروگرام منعقد کر کے آفیسران اور ملازمین کی جانب سے عوام کو درپیش مسائل و دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اسی سلسلہ میں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی مختلف پنچایتوں میں بھی بیک ٹو ویلیج کے پانچویں مرحلہ کے سلسلہ پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ وہیں منڈی تحصیل کے گاؤں اڑائی کی پنچایت اڑائی ملکاں، اڑائی حویلی اور اڑائی پیراں میں بھی بیک ٹو ویلیج کے پروگرام منعقد ہوئے۔ اس موقع ویزیٹنگ آفیسران نے جہاں بیک ٹو ویلیج پروگرام کے پہلے روز متعدد عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں رواں ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

B2V4 Campgain ضلع پونچھ کے سیڑھی خواجہ میں بیک ٹو ویلج کے چوتھے مرحلے کا آغاز

وہیں دوسرے روز پنچایت نمائندگان و عوامی مشاورت کے بعد تینوں پنچایتوں کے سرکاری اسکولوں میں پروگرام منعقد کرکے اسکولوں میں درپیش مشکلات و دیگر لوازمات کے حوالہ سے جانکاری حاصل کی۔ منعقدہ پروگراموں کے دوران مختلف محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکمہ کی اسکیموں کے حوالہ سے لوگوں کو جانکاری فراہم کی۔ یاد رہے کہ بیک ٹو ویلیج پانچویں مرحلہ کے پروگراموں میں اڑائی ملکاں میں سینئر لیکچرر خلیل احمد میر، اڑائی حویلی میں گورنمنٹ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری "کے اے ایس" نثار احمد شاد اور اڑائی پیراں میں محکمہ خزانہ کے ضلع آفیسر اننت ناگ "کے اے ایس" محمد اکرم ٹھکر بطور وزیٹنگ افسران شریک ہوئے۔

جب کہ ان کے ہمراہ منعقدہ پروگراموں میں متعلقہ سرپنوں، پنچوں، و مختلف محکموں کے آفیسران اور ملازمین بھی موجود رہے۔ واضح رہے کہ وزیٹنگ آفیسران کی جانب سے جہاں متعدد زیر تعمیر سڑکوں کا جائزہ لیا گیا۔ وہیں پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے زیر اہتمام تعمیر شدہ آشیانوں کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے تحت علاقہ میں چل رہے کاموں میں سست روی اور ملازمین کی من مانی پر اظہارِ افسوس کیا اور بالخصوص اڑائی ملکاں میں جل شکتی کے خلاف عوام نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین پر جانب داری کا الزام عائد کیا ہے۔

اس کے علاوہ سڑکوں کی ابتر حالت و دیگر بنیادی سہولیات کو لے کر بھی لوگوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جس کو لے کر وزیٹنگ آفسران نے بتایا کہ ان دوردراز علاقوں میں لوگوں کو متعدد مسائل درپیش ہیں جنہیں حکام بالا تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل سرکار کی جانب سے جلد حل کیے جائیں گے۔ بعد ازاں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے عمر رسیدہ افراد اور جسمانی طور پر مخصوص افراد میں بیساکھیاں وغیرہ تقسیم کی گئیں۔ جب کہ اس کے علاوہ بہترین سماجی خدمات انجام دینے والوں کو بھی اسناد سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.