جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی سے دس کلومیٹر دور سرحدی علاقہ ساؤجیاں میں ہر برس حضرت سید صدیق شاہؒ کاعرس بڑی عقیدت و احترام سے منایا جاتا تھا لیکن اس مرتبہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے کسی بھی طرح کے اجتماع پر پابندی عائد کی ہے۔
لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے پیش نظر زیارت شریف سید صدیق شاہؒ پر بھی آج مختصر پروگرام منعقد کرکے رسم رونمائی کی گئی ہے۔
اس موقع پر قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قرب و جوار کے لوگوں نے حاضری دے کر مجلس میں حصہ لیا۔ اس موقع پر عالم اسلام میں امن و سکون اور عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
پیر سید شہراز گیلانی، پیر سید قمرالدین شاہ اور پیر طارق حسین شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہاں ہر برس ضلع پونچھ کے متعدد علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین دو رزہ عرس میں شریک ہوتے تھے اور یہاں ولی کامل حضرت بابا صدیق شاہؒ کی شان میں اپنا نذرانہ عقیدت پیش کرتے تھے لیکن اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے عرس نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اکاون سالہ خاتون کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں 180 افراد کورونا سے ہلاک
انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ 'وہ اپنے اپنے گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں تاکہ پورے ملک سے کورونا وائرس جیسی وبا کا خاتمہ ہو سکے۔