ETV Bharat / state

International Day of Girls Child لڑکیوں کے عالمی دن پر پروگرام کا انعقاد - لڑکیوں کا عالمی دن

لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر آرمی کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بچیوں کو کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ Awareness About Rights of Girl Child

International Day of Girls Child
لڑکیوں کے عالمی دن پر پروگرام
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 5:02 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ میں ٹینیٹ آرمی کی نیشنل رائفل بٹالین کی جانب سے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر مرہوٹ کے علاقے میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین میں اعتماد کو بڑھانا اور لڑکیوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کیا گیا۔ اس دوران کہا گیا کہ جدید دور میں بھی لڑکیوں کو دور دراز کے دیہاتوں میں امتیازی سلوک، گھریلو تشدد اور ان کی جبراً و کم عمری میں شادی جیسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایسی تمام روایتوں و مظالم کو ختم کرنا انتہائی ضروری ہے۔

ایک فوجی اہلکار نے کہا کہ 'تعلیم، غذائیت، قانونی حقوق، طبی دیکھ بھال اور سکیورٹی جیسے شعبوں میں لڑکیوں کو درپیش مسائل کے خلاف آواز اٹھانے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے مقصد سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ لڑکیوں کو مساوی حقوق مل سکیں۔ اس پروگرام میں مقامی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کہا کہ آج خواتین مَردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں، وہ ہر شعبہ میں آگے ہیں۔ انہوں نے لڑکیوں میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ Awareness About Raising Voice Against Violence with Girls

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.