پونچھ: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں شہدائے کربلا کی یاد میں دس محرم الحرم کو سکھہ کٹھہ کے نوجوانوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ قازی موڈا کے قریب سبیل لگا کر پانی اور دیگر مشروبات تقسیم کی گئی جس میں دیگر برادریوں کے لوگوں نے بھی تعاون کیا۔
نوجوانوں کی جانب سے سبیل میں راہگیروں میں شربت، پانی کی بوتلیں تقسیم کرکے امام حسین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سکہ کٹھہ یوتھ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لگائی گئی سبیل میں موجود نوجوان طالب حسین، سرفراز شاہ، فرید احمد، خورشید وغیرہ پیش پیش رہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1400 سال قبل امام حسین نے کربلا کے میدان میں اسلام اور انسانیت کے لیے جنگ لڑتے ہوئے 72 ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہو گئے۔
مزید پڑھیں: Muharram Procession In Jammu جموں میں یوم عاشورا کے موقع پر ماتمی جلوس برآمد
اس جنگ میں انسانیت کے دشمنوں نے اس قدر درندگی کا مظاہرہ کیا کہ چھوٹے چھوٹے بچے پانی کی بوند کو ترس گئے تھے۔ حضرت اصغر جو صرف چھ ماہ کے تھے، ان کو پیاسہ شہید کر دیا گیا حتیٰ کہ حضرت امام حسین کو تین دن تک پانی نہیں دیا گیا۔ اسی دن کی یاد میں امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میٹھا پانی شربت تقسیم کیا گیا تاکہ آنے والی نسلیں تاریخ سے آگاہ رہیں اور نوجوانوں کو حضرت امام حسینؓ کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی ترغیب دی گئی۔