اس دوران سڑکوں سے گذرنے والی سبھی گاڑیوں کے ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کو اپنانے کی تلقین کی، اور موٹر سائکل سوار کو روک کر ٹریپل لوڈنگ سے منع کیا ساتھ ہی موٹر سائکل پر پیچھے بیٹھنے والوں کو بھی ہیلمیٹ کا استعمال کرنے کی ترغیب دی۔
اے آر ٹی او نے گاڑی چلانے والے سبھی لوگوں کو روک کر ان سے مستحسن انداز میں سیٹ بیلٹ کے استعمال پر زور دیا۔ اور خود ہی لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے سیٹ بیلٹ باندھا۔ ساتھ ہی انہیں سیٹ بیلٹ باندھنے کی نصیحت کے ساتھ ساتھ آئندہ سے اس کے استعمال کی ہدایت کی۔ ساتھ ہی انہیں متنبہ کیا کہ آئندہ سے وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں توان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
اس موقعے پر اے آر ٹی او نے کہا کہا صرف ضلع پونچھ ہی نہیں بلکہ ریاست بھر کی سڑکوں میں نشیب وفراز ہونے کی وجہ سے یہاں حادثات کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ٹریفک نظام کی بالادستی قائم رکھا جائے۔ اسی کے پیش نظر ان کی جانب سے یہ بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔
اے آر ٹی او سریندر سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی لوگوں کو اس تعلق سے بیدار کریں تاکہ ریاست بھرمیں بڑھتے حادثات کوروکاجا سکے۔