ETV Bharat / state

پونچھ میں ایل او سی پر سنائپر فائر سے فوجی اہلکار زخمی - balakot sector

زخمی فوجی کو مقامی ہسپتال میں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد فوجی ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔

armyman injured in sniper fire at LOC, poonch
پونچھ میں ایل او سی پر سنائپر فائر سے فوجی اہلکار زخمی
author img

By

Published : May 10, 2020, 3:24 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر پر اتوار کے روز ایک فوجی اہلکار اُس وقت زخمی ہوگیا جب پاکستان کی طرف سے مبینہ طور پر سنائپر گن سے بھارتی فوجی کو نشانہ بناکر گولی چلائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ چونکہ بالاکوٹ سیکٹر میں ایک ہی گولی چلی ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ سنائپر فائر ہوسکتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایل او سی کے بالاکوٹ سیکٹر میں تعینات ایک فوجی اہلکار اتوار کی صبح اچانک گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ زخمی فوجی کو مقامی ہسپتال میں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد فوجی ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔

ایک سینئر فوجی افسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی فوجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.