جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول سے متصل جنگلاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر پونچھ کے کسبالاری علاقے کو محاصرے میں لے کر فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر آپریشن شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا۔ Search Operation in Poonch
اُن کے مطابق قصبے کو محفوظ رکھنے کے لیے جتنے بھی جنگل اور مضافاتی علاقے ہیں، ان میں لگاتار آپریشنز کیے جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ دراندازی کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں پہلے ہی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر پونچھ میں ایل او سی کے ساتھ لگنے والے علاقوں میں فوج نے گشت تیز کر دی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگلاتی علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ Army Carrying Out Search Operation
یہ بھی پٹھیں : IG BSF Kashmir Visits LOC: آئی جی بی ایس ایف کشمیر کا دورۂ ایل او سی