منڈی تا پونچھ جانے والے سڑک کے تمبرہ مقام پر ٹریفک پولیس نے لگایا ناکہ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کی من کے خلاف اپنا شکنجہ تیز کرتے ہوئے متعدد ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی ہے۔
اس حوالے سے ٹریفک ایس او محمد عارف خان ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوے کہاکہ اس وقت متعدد گاڑیاں یہاں منڈی کے متعدد روٹوں پر چل رہی ہیں۔ جن کے غذات بھی مکمل نہیں ہیں۔ انشورنس بھی نہیں ہیں اور جبکہ پولیس یا ٹریفک پولیس کے ناکہ کو دیکھتے ہیں، تب یاتو وہ گاڑیاں کھڑی کردیتے ہیں یاپھر بھاگ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے E-Challan مشین دی گئی ہے جس پر بغیر انٹرنیٹ سروس کم سپیڈ کی وجہ سے چلان کرنے میں کافی وقت لگتا ہے اور اس دوران گاڑی ڈرائیوروں بھیڑ لگ جاتی ہے۔
کشمیر: موسم میں بہتری، قومی شاہراہ ہنوز بند
انہوں کا مزید کہنا تھا کہ اسی مناسبت سے یہاں ناکہ لگاکر دس سے زائد سیٹ بیلٹ چالان جبکہ دیگر دوسرے لوازامات نامکمل ہونے کے چلان کاٹے گئے ہیں۔
انہوں نے تمام ڈرائیوروں سے اپیل کی وہ اپنے تمام تر لوازمات کو پورا کرکے ہی گاڑیاں چلائیں علاوہ ازیں قانون شکنی کرنے والوں کو قانون کے دائیرہ میں رہ کر سزاء بھگتنی ہوگی۔