جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع تحصیل منڈی میں چکترو نالہ میں سے ایک خاتون کی لاش برآماد ہوئی ہے۔جس کی پہچان شریفہ بی دختر نورالدین عمر 55 سے 56 سال ساکنہ ڈنہ ڈوئیاں تحصیل حویلی کے طور پر ہوئی ہے۔
جس کو ضلع ہسپتال منڈی میں لایا گیا اس کے بعد ضروری لازمات پورا کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔
وہیں اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اس کا دماغی توازن کئی برسوں سے ٹھیک نہیں تھا، جس کی وجہ سے یہ اکیلی اِدھر اُدھر نکل جاتی تھی۔ تو وہیں بتایا جا رہا ہے کہ اسے دورا بھی پڑا تھا۔