ETV Bharat / state

پونچھ: غریب خاندان پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم - Urai punch

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں ایک خاندان سرکاری اسکیم سے آج بھی محروم ہے۔ کسمپرسی کے شکار اس کنبے نے سرکاری افسران اور دفاتر کے متعدد چکر لگائے لیکن انہیں پردھان منتری آواس یوجنا کا فائدہ نہیں مل سکا ہے۔

jk_poo_01_pmay scheme limited to papers_vis1_byt2_jkc10005
پونچھ: غریب کنبہ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 5:41 PM IST

حکومت دعوی کرتی ہے کہ سبھی ضرورت مندوں کو آواس یوجنا کے تحت پکا مکان مل رہا ہے۔ لیکن حکومت کا یہ دعوی محض کاغز تک کی محدود ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے گاؤں اڑی میں ایک غریب خاندان کچے مکان میں رہنے کو مجبور ہے۔یہ کنبہ آج بھی اپنے کچے اور خستہ حال مکان میں رہنے کو مجبور ہے اور پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کی سہولیات سے محروم ہے۔

گھر کے مالک محمد ایوب کے مطابق وہ برسوں سے کچے مکان میں رہتے ہیں۔ انہیں اب تک کوئی سہولت نہیں ملی ہے۔ بارش ہونے پر مکان کے اندر پانی بھر جاتا ہے جس کے بعد بیٹھنے کی بھی جگہ نہیں ہوتی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت آشیانہ نہیں مل سکا۔

ایوب کی اہلیہ حنیفہ کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان میں آٹھ افراد ہیں ان کی ایک بچی معذور ہے، وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔ غربت کی وجہ سے اس کا علاج و معالجہ بھی نہیں ہو پا رہا ہے وہ بھیک مانگ کر اپنا گزارا کرتے ہیں۔'

مزید پڑھیں:

کولگام: استاد کی موت سے دلبرداشتہ شاگرد کی بھی حرکتِ قلب بند ہونے سے موت

واضح رہے کہ ایسے کئی خاندان ہیں جو اس اسکیم سے محروم ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکان فراہم کیا جائے تاکہ دیگر شہریوں کی طرح وہ بھی مناسب طریقے سے زندگی گزر بسر کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.