ETV Bharat / state

ریچھ کے حملے میں مقامی باشندہ زخمی - bear attack in Poonch

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی تحصیل کے ساوجیا علاقے میں ریچھ نے حملہ کر ایک مقامی باشندے کو زخمی کر دیا

Poonch
Poonch
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 11:05 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی تحصیل کے ساوجیا علاقے میں ریچھ نے حملہ کر ایک مقامی باشندے کو زخمی کر دیا ہے، جسے علاج کے لئے پہلے سب ضلع اسپتال منڈی پہنچایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی سہولیات کے بعد زخمی کو ضلع اسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا۔

پونچھ: ریچھ کے حملے سے مقامی باشندہ زخمی

معلومات کے مطابق پونچھ ضلع کی منڈی تحصیل کے سرحدی علاقہ ساوجیا کے محمد یوسف ولد حاشم الدین ساوجیا ڈھوک سے اپنے گھر کی جانب واپس لوٹ رہے تھے تبھی جھاڑیوں میں بھالو کو دیکھ کر یوسف نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن بھالو نہ حملہ کر دیا۔

جب تک وہ خود کو سنبھال پاتے تب تک بھالو نے دونوں پیروں کو زخمی کر دیا تھا۔ زخمی شخص کے چیخنے پر مقامی باشندے پہنچے اور لوگوں نے ریچھ کو بھگایا اور زخمی کو اسپتال پہنچایا گیا۔

زخم گہرا ہونے کے باعث شخص کو مقامی اسپتال سے راجہ سکھدیو ضلع اسپتال پونچھ ریفر کیا گیا، جہاں ڈاکٹر علاج کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق حالت میں بہتری آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.