موصولہ اطلاعات کے مطابق پونچھ کے مینڈھر علاقے کے ہارنی گاؤں میں ایک اٹھائیس سالہ غیر مقامی خاتون کی لاش ایک گٹر سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بہار کی رہنے والی ہے اور اس کا شوہر لاپتہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بظاہر لاش کو ایک ہفتہ قبل وہاں ڈالا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرسائی کے ایس ایچ او سنجے گپتا کی سربراہی میں پولیس کی ایک پارٹی جائے موقعہ پر پہنچی ہے اور لاش کو بر آمد کیا ہے۔
ادھر ایس ڈی پی او مینڈھر نیراج پدیار نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ہارنی گاؤں میں گذشتہ ایک سال سے کرایہ کے ایک مکان میں رہائش پذیر تھی۔