جموں:جموں وکشمیر کے پونچھ سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک ایک زور دار دھماکہ ہوا۔اس دھماکے نتیجے میں 15سالہ لڑکا شدید طورپر زخمی ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک مقامی لڑکا بھیڑ بکریوں کے ہمراہ گزر رہا تھا کہ اس دوران وہاں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کمسن لڑکا زخمی ہوا ہے۔ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اُس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔زخمی کمسن کی شناخت معروف ولد جمال الدین کے بطور ہوئی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ15 سالہ معروف ولد جمال الدین نے اینٹی پرسنل بارودی سرنگ پر قدم رکھا جس کے سبب وہان دھماکہ ہوا جس میں وہ زخمی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمی لڑکے کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Land Mine Blast In Uri اوڑی میں خاتون بارودی سرنگ کی زد میں آکر زخمی
واضح رہے کہ سرحدی علاقوں کے ایل او سی کے نزدیک علاقوں میں بارودی سرنگ پھٹ جانے کے واقعے پیش آتے ہے جس میں عام لوگ زخمی یا ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ان سرنگوں کی زد میں زخمی افراد بعد میں عمر بھر کے لیے معذور ہوجاتے ہیں۔