ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ بیدار میں 12 سالہ بچی دریا میں ڈوب گئی جس کی شناخت آسیہ بیگم دختر محمد شریف ساکنہ بیدار کے طور پر کی گئی ہے۔
واضح رہے یہ حادثہ کل دن کے بارہ بجے اس وقت پیش آیا جب تین کم سن بچیاں دریا پر کپڑے دھونے کے لیے گئیں ہوئی تھیں اس دوران آسیہ بیگم کا پاؤں پھسلا اور دریا میں ڈوب گئیں۔
باقی دوسری بچیوں نے گھر والوں کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس انتظامیہ سول انتظامیہ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈھونڈنے کی کروائی شروع کر دی تھی۔
آج دوسرے روز بھی یہ کاروائی شد و مد سے جاری ہے لیکن دوسرے روز بھی ان کے ہاتھ ابھی تک مایوسی کے سوا کچھ نہیں لگا۔
یہ بھی پڑھیں: بڈگام: 24 گھنٹوں کے بعد نالے سے نوجوان کی لاش برآمد
وہیں ڈی وائی پی پونچھ نے بیدار میں پہنچ موقع کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم مقامی لوگ اور پولیس انظامیہ لاش کو برآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دریا کے ارد گرد لاش کو ڈھونڈا جا رہا ہے مگر ابھی تک ہمارے ہاتھ ناکامی ہی لگی ہے اور امید ہے کہ جلد بچی کی لاش برآمد ہو جائے گی۔