انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) اوڈیشہ نے جنوبی کوریا میں طبی عملے کے اقدام سے متاثر ہو کر اڈیشہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے نمونے اکٹھا کرنے کے لئے ایک قابل عمل ٹکنک دریافت کی ہے۔
اوڈیشہ کے وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 'سرکاری سطح پر چلنے والے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) نے کووڈ۔19 کے پھیلنے کے خلاف صحت سے متعلق کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششیں شروع کردی ہے'۔
اس کے پرنسپل ہروشیش موہنتی نے بتایا کہ 'ہم جنوبی کوریا میں طبی عملے کے اسی طرح کے اقدام سے تحریک حوصل کی۔ انسٹی ٹیوٹ کے چار ہنر مند تربیت کاروں کی ایک ٹیم نے اس پروجیکٹ پر کام کرنا شروع کیا اور نمونہ جمع کرنے والا یونٹ تیار کیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'صحت سے متعلق کارکنوں کو سماجی دوری کے اصولوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی جبکہ لوگوں سے نمونے جمع کیے جائیں گے'۔