ETV Bharat / state

طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری - طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے

بحریہ کی ڈیزاسٹر ریلیف ٹیم طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بالاسور کے پاریکھی بلاک میں امدادی کاموں کے لیے تعینات کی گئی ہے۔

طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے

author img

By

Published : May 28, 2021, 5:41 PM IST

بحریہ اڈیشہ کے یاس طوفان سے متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو کھانے کے پیکٹ پہنچا رہی ہے۔

بحریہ کی ڈیزاسٹر ریلیف ٹیم کو سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بالاسور کے پاریکھی بلاک کے آس پاس کے علاقوں میں امدادی کاموں کے لئے تعینات کی گئی ہے۔

اس ٹیم نے بلاک پاریکھی کے صدر مقام میں ایک بڑی سماجی رسوئی قائم کی ہے۔ اس میں تیار کیا گیا کھانا متاثرہ لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

دوسری امدادی ٹیم تالاساری، بھوگرئی، چندرمنی اور انچونڈی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے لئے تالاساری (اڈیشہ کا سب سے شمالی مچھوارہ گاؤں) کے لئے روانہ کی گئي ہے۔

اس ٹیم نے بالاسور کی بند سڑکیں کھولنے کے لئے درختوں کی کٹائی کا کام بھی کیا ہے۔ ضلع بھدرک کے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لئے بحریہ کے چار جہاز امدادی سامان کے ساتھ دھامرا بندرگاہ پر پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔

ضلع بالاسور میں راحت رسانی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے جہازوں کے ذریعہ ہیلی کاپٹر بھی اڑان بھر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.