ETV Bharat / state

Balasore Rape Case اڑیشہ میں جنسی زیادتی کے مجرم کو بیس سال قید کی سزا

اڑیشہ کے میں بالاسور جولائی 2022 میں جنسی زیادتی کے مجرم کو خصوصی جج پوکسو رنجن کمار نے بیس سال قید کی سزا سنائی ہے ساتھ ہی 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ Rape Accused jail in Odisha

اڑیشہ میں جنسی زیادتی کے مجرم کو بیس سال قید کی سزا

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 9:16 AM IST

بالاسور: اوڑیشہ کے خصوصی جج پوکسو رنجن کمار نے پیر کو ایک ملزم کو جنسی زیادتی کا قصوروار ٹھہرایا اور اسے 10,000 روپے جرمانے کے ساتھ 20 سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔ جج نے حکم دیا کہ جولائی 2022 میں جرم کرنے والے ملزم مونا ہنسدا کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید دو سال قید کی سزا بھگتنی پڑے گی۔ شکایت کنندہ کے مطابق ملزم نے خاندان کے دیگر افراد کی عدم موجودگی میں اس کی پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی۔ جس کے بعد پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات کی، جس میں اسے قصوروار پایا گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم پر آئی پی سی کی دفعہ 376 (اے بی) اور پوکسو کی دفعہ 6 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور معاملہ چھ ماہ کے اندر نمٹا دیا گیا تھا۔ عدالت نے 10 گواہوں اور 24 پیش کئے گئے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد ہنسدا کو مجرم قرار دیا۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر پرنب کمار پانڈا نے کہا کہ عدالت نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) کے ذریعے متاثرہ کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Balasore Minor Girl Rape Case اڈیشہ میں نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کیس میں بیس سال قید کی سزا

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2022 میں اڈیشہ کے بالاسور میں ایک پوکسو عدالت نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو 20 سال کی سخت قید اور 10,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اسپیشل جج پی او سی ایس او رنجن کمار سوتار نے جمعہ کو خنٹاپارہ تھانہ علاقہ کے تحت تلپڑا کی رہنے والی بدھیا موہلک (28) کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں قصوروار ٹھہرایا اور سزا سنائی۔ ملزم نے یہ جرم جون 2019 میں کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.