ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے پیر کو الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی شبیہ چمکانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں لیکن ریلوے کی حفاظت پر سی اے جی کی رپورٹ کو نظر انداز کیا ہے۔ اپنے بیان میں این سی پی کے ترجمان مہیش تاپسے نے کہا کہ پی ایم مودی کے دور حکومت کے پچھلے نو برسوں میں ریکارڈ تعداد میں ٹرین حادثات اور اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ریلویز میں پٹری سے اترنا ریل کے عنوان والی سی اے جی کی رپورٹ میں ریل کی حفاظت، آڈٹ اور معائنہ کے مختلف پہلوؤں میں 100 فیصد تک کی کئی خامیوں کو اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ جہاں مسٹر مودی نے اپنی انفرادہ شبیہ کے میک اوور پر لاکھوں خرچ کیے، وہیں انہوں نے ریل کی حفاظت کو مکمل طور پر نظر انداز کیا، جس کے نتیجے میں اڈیشہ میں ٹرین کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں تقریباً 300 افراد ہلاک اور 900 زخمی ہوئے۔ انہوں نے زور دیا کہ بی جے پی حکومت کو لوگوں کو بتانا چاہئے کہ جب اس طرح کے سنگین تبصروں کا حوالہ دیا گیا تو سی اے جی رپورٹ کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔ وزارت ریلوے رپورٹ پر عمل کرتی تو سانحہ سے بچا جا سکتا تھا۔ این سی پی لیڈر نے کہا کہ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: Balasore Train Accident سوشل میڈیا پر اوڈیشہ ٹرین حادثہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش، پولیس نے لیا سخت نوٹس
یو این آئی