ETV Bharat / state

جے ای ای اور این ای ای ٹی کے امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست - مرکزی وزیر تعلیم

مسٹر پٹنائک نے مرکزی وزیر تعلیم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ملک میں کووڈ-19 کی وبا کی موجودہ حالات میں طلباء کا امتحان کے مراکز میں جانا غیر محفوظ اور خطرناک ہوگا۔

naveen patnaik
naveen patnaik
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 5:55 PM IST

اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے منگل کے روز مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک سے اگلے ماہ ہونے والے جے ای ای اور این ای ای ٹی امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

مسٹر پٹنائک نے مرکزی وزیر تعلیم کو لکھے گئے خط میں کہا 'ملک میں کووڈ-19 کی وبا کی موجودہ حالات میں طلباء کا امتحان کے مراکز میں جانا غیر محفوظ اور خطرناک ہوگا۔ انہوں نے مسٹر نشنک سے طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے آئندہ ماہ امتحان ملتوی کرنے کی درخواست کی'۔

مسٹر پٹنائک نے کہا 'اس سال نیٹ کے امتحان میں اڈیشہ کے 50000 سے زیادہ طلباء اور جے ای ای (مین) امتحان میں ریاست کے تقریباً 40 ہزار طلبا شرکت کرنے جا رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'مقامی سطح پر کورونا وائرس کے معاملوں میں اچانک اضافے کی وجہ سے مختلف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن نافذ کئے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی ٹریفک بھی درہم برہم ہو رہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
پرشانت بھوشن کا جواب اہانت آمیز ہے: سپریم کورٹ

انہوں نے مزید کہا 'اس صورتحال میں ان علاقوں سے آنے والے طلباء بھی امتحان دینے سے محروم ہوسکتے ہیں کیونکہ انھیں امتحانی مراکز تک پہنچنے کے لئے طویل فاصلہ طے کرنا پڑے گا'۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) تکنیکی اور میڈیکل کورسز میں داخلے کے لئے ستمبر میں جے ای ای (مین) اور نیٹ کے امتحان لینے جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.