ETV Bharat / state

اڑیسہ: سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک، چھ زخمی

author img

By

Published : Dec 24, 2019, 6:43 PM IST

ریاست اڑیسہ کے ضلع انگول کے چھیندی پاڑہ علاقے میں کٹاڈہ کے پاس گزشتہ شب میں ایک گاڑی، پرائیویٹ مسافر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اڑیسہ: سڑک حادثہ
اڑیسہ: سڑک حادثہ

اس حادثے میں گاڑی ڈرائیور سمیت ایک خاندان کی تین خواتین ہلاک ہوگئیں۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔

جبکہ سنگین زخمی حالت میں دو بچوں سمیت کل چھ زخمی انگول ضلع اسپتال میں داخل کروائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ سڑک حادثہ اس وقت ہوا جب ڈرائیور، گاڑی پر سے قابو کھو بیٹھا جس جے سبب وہ ایک نجی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو خاندانوں کے 10 افراد چھتیس گڑھ سے پوری جارہے تھے۔

فائر بریگیڈ جائے واقعہ پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو انگول ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا۔

بعد ازاں دو زخمیوں کی حالت بگڑنے کے بعد انھیں ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال کُٹَّاک میں شفٹ کر دیا گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.