ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 اضلاع سے 2100 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں اور 13 اضلاع میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 66 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ان نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 947859 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں 4861 ۔ 920646 مریض کورونا سے ٹھیک ہو چکے ہیں اور فی الحال فعال کیسز کی تعداد 22229 رہ گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قرنطینہ مراکز سے 1213 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں اور 897 مقامی رابطہ سے متعلق ہیں۔ مقامی رابطہ کے معاملات 11 جولائی سے ایک ہزار سے نیچے درج کئے جارہے ہیں۔
ان نئے معاملات میں کھوردا میں سب سے زیادہ 458 معاملے درج ہوئے ہیں جس کے بعد کٹک 323، بالاسور 168، کیندرپاڑہ 132 اور پوری میں 113 معاملے درج کئے گئےہیں۔ اس وقت کھوردہ میں سرگرم معاملات کی تعداد بڑھ کر4753 ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد کٹک میں 3191 مریض سامنے آئے ہیں اور دونوں اضلاع میں کورونا کے کل مریضوں کا اعداد و شمار 35.64 فیصد ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 اضلاع میں سے صرف چار میں ٹیسٹ کی پوزیٹیوٹی شرح پانچ فیصد سے زیادہ ہے اور ان میں پوری سات، نیاگڑھ (6.3)، جگت سنگھ پور (5.6) اور کٹک (5.5) فیصد ہیں۔
ریاست میں جزوی لاک ڈاؤن 16 جولائی کو شام 4 بجے ختم ہوگا اوراس کے بارے میں ریاستی حکومت شام کو ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ریاست میں پانچ مئی سے رات کاکرفیو شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ ہے۔
یواین آئی