بھونیشور: ریاست اڈیشہ کے ضلع بارگڑھ کے ودھان روڈ علاقے میں مقامی باشندوں نے موبائل چوری کے الزام تین لوگوں کو ہجومی تشدد کا شکار بنایا جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ تیسرا شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ ک تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز منگل کی سہ پہر 4 بجے سہتیکرا سب روڈ پر چند شرپسندوں نے ایک شخص کو روکا اور اس سے موبائل فون اور رقم لوٹنے کی کوشش کی۔ یہ دیکھ کر مقامی باشندوں نے مخالفت کی اور 3 شرپسندوں کو پکڑ لیا جب کہ ایک موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پھر غصے میں مقامی باشندوں نے چوروں کو راڈ اور لاٹھی ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: گریڈیہ میں خوفناک سڑک حادثہ، چھ افراد کی موت
پولیس کے مطابق پورے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت وجے باگ (پندری پٹرگاوں) اور بیکو جال (گاوں سنبھل پور) جب کہ زخمی شخص کی پہچان سورج کارما کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی باشندوں سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں چوری کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ وہ لوگ ایک شخص سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ لوگوں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔