ETV Bharat / state

اڑیسہ: کمسن بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 8:39 AM IST

اڑیسہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک نابالغ بچی کو سات افراد نے مبینہ طور پر اجتمائی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اڈیشہ: کم سن بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) اوما شنکر داس نے بتایا کہ 'کمسن بچی کی والدہ نے 30 اگست کو خواتین پولیس اسٹیشن میں اجتماعی جنسی زیادتی کے بارے میں شکایت درج کروائی تھی۔'

ڈی سی پی نے کہا کہ '30 اگست کو ایک خاتون نے خواتین پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ ان کی نابالغ بچی کو مارچ اور اپریل کے درمیان کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ اسی بنا پر آئی پی سی اور پاکسو ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے'

شکایت کے مطابق نابالغ لڑکی اپنے اہل خانہ کے ساتھ انفوسیٹی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں رہتی ہے۔ دو ماہ قبل بھوونیشور میں کووڈ 19 لاک ڈاؤن ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد نے متاثرہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ 'ملزمین نے سنسان جگہ پر متاثرہ کو تنہا پا کر گن پوایئنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ '

شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ 'اگر متاثرہ نے یہ معاملہ کسی کے سامنے ظاہر کیا تو اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔'

متاثرہ کی والدہ کے مطابق بچی اس واقعے کے بعد افسردگی کا شکار تھی اور اس نے خوف کے مارے اپنا حال بیان نہیں کیا کیونکہ ملزمین نے اسے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ 'ملزمین کی شناخت کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور اس معاملے کی جانچ انچارج انسپکٹر مہیلا پولیس تھانہ مہیلا کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئی پی سی اور پی او سی ایس او ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

داس نے بتایا کہ 'پولیس نے تفتیش کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے اور اس کیس کو تفتیشی انٹیگریٹو یونٹس برائے خواتین کے خلاف جرائم ( آئی یو سی اے ڈبلو) کو سونپ دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد چھاپے مارے گئے ہیں، لیکن ابھی ملزمین کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.