ETV Bharat / state

Manipur Incident منی پور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے میں اب تک کل چار ملزمان گرفتار

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 3:38 PM IST

Updated : Jul 20, 2023, 10:46 PM IST

منی پور میں نامعلوم بدمعاشوں کی جانب سے دو خواتین کو برہنہ پریڈ کرایا گیا جس کی چوطرفہ مذمت اور نکتہ چینی کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کل چار ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

امپھال: منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملے میں اب تک کل چار ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ منی پور میں واقعہ پر ملک بھر میں غم و غصے کے درمیان، ریاست کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے آج شام کہا کہ دو خواتین کو برہنہ کرنے کے لرزہ خیز معاملے کے سلسلے میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے بعد مزید دو افراد کی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ اس واقعے کی وسیع پیمانے پر مذمت کے درمیان، ریاستی پولیس نے کہا کہ مبینہ مجرموں میں سے ایک کو آج صبح گرفتار کیا تھا۔

اس سے قبل منی پور پولیس نے نامعلوم بدمعاشوں کی طرف سے دو خواتین کی برہنہ پریڈ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملہ درج کرکے تحقیق شروع کر دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ویڈیو 4 مئی کو بنائی گئی تھی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

منی پور پولیس نے نونگ پوک سیکمائی پولیس اسٹیشن میں اغوا، اجتماعی عصمت دری اور قتل کا معاملہ درج کیا ہے۔ ریاستی پولیس مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ پوری ریاست کے لوگوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور اس جرم میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ مختلف افراد اور خواتین کی تنظیموں نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

ریاست میں 03 مئی کو دو برادریوں کے درمیان تصادم شروع ہونے کے بعد بڑی تعداد میں ویڈیوز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ویڈیوز قابل اعتراض اور غیر انسانی پائے گئے اور افواہوں کو پھیلانے سے روکنے کے لیے حکومت نے ریاست میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ اس دوران شہری علاقوں میں صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی۔

مزید پڑھیں: منی پور واقعے کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا، پی ایم مودی

ریاست میں مختلف مقامات پر مختلف طریقوں سے چھوٹ دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر مرکزی لیڈروں سے اس معاملے پر بات چیت کی ہے۔

Last Updated : Jul 20, 2023, 10:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.