ادارے کے سکریٹری اشوک کمار نے خبر رساں ایجنسی یو این آئی کو بتایا کہ مسٹر پرشانت کو کل رات سے ہی سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے اور وہ سو بھی نہیں سکے ، جس کی وجہ سے انہیں آج دوبارہ جسلوک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
واضح رہے کہ مسٹر پرشانت کو پچھلے دنوں جسلوک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور کورونا نگیٹو ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال سے چھٹی دی گئی تھی۔
اس سے پہلے بھی وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ممبئی کےایک دیگر اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
جے پرکاش نارائن کے داماد مسٹر کمار پرشانت جسلوک ہسپتال سے گھر آگئے تھے اور ان کی صحت میں بہتری ہورہی تھی لیکن کل رات سے ان کی طبیعت پھر اچانک خراب ہوگئی اور انہیں دوبارہ ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
کمار پرشانت جسلوک ہسپتال میں داخل - کمار پرشانت کو سانس لینے میں تکلیف
معروف گاندھیائی ، دانشور اور گاندھی پیس فاؤنڈیشن کے صدر ، کمار پرشانت کو سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے ایک بار پھر جسلوک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔