خلیج بنگال میں کم ہوا کا دباؤ بننے کی وجہ سے سائیکلونک گردش کی وجہ سے اگلے دس دنوں کے دوران اڑیسہ میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مرکز برائے ماحولیات اور آب و ہوا (سی ای سی) نے پیر کو اس حوالے سے انتباہ جاری کیا۔
ڈائریکٹر سی ای سی ڈاکٹر شرت چندر ساہو نے بتایا کہ "کیلکولیٹری ماڈل سے اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ جنوبی چین کے سمندر میں کم ہوا کے دباؤ والے علاقوں کی ایک زنجیر بن رہی ہے جو اگلے چند دنوں میں خلیج کے اوپر بننے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔"
سائیکلونک ہواؤں کو محسوس کیا جارہا ہے کہ وہ جنوبی چین کے سمندر سے اور میانمار اور تھائی لینڈ کے راستے خلیج بنگال کی مغرب کی طرف بڑھتی ہوئی محسوس کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر ساہو نے بتایا کہ ان میں سے ایک گردابی گردش اس وقت خلیج کے شمال مغربی علاقے میں واقع ہے اور اس اتوار سے 23 ستمبر تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے 20 اور 22 ستمبر کے درمیان اڈیشہ کے بیشتر حصوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:موسلادھار بارش سے اتر پردیش پانی پانی، 5 کی موت
ریاست کے بھدرک، کیندرپاڑہ ، پوری ، جگت سنگھ پور ، خوردہ ، کٹک ، کیونجھر ، میوربھنج ، جاج پور ، سندر گڑھ ، سونپور ، بودھ ، دیوگڑھ ، سنبل پور ، بارگڑھ ، بالنگیر ، کندھمال ، دھینکنال اور انگول اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔
یو این آئی