بھونیشور: اُڑیسہ میں اتوار کی صبح ڈھینکنال ضلع کے کامکھیا نگر تھانہ علاقے کے پاتھرکھمبا چوک کے قریب ایک ٹرک نے آٹو رکشا کو ٹکر مار دی جس میں نابالغ سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی۔Road Accident In Odisha
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بنگورہ گاؤں کے کچھ لوگ قریبی مکتاپسی گاؤں جا رہے تھے۔ اسی دوران قومی شاہراہ پر کوئلے سے بھری ٹرک نے آٹو رکشا کو ٹکر مار دی۔ مرنے والوں میں آٹو رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔ پولیس نے جائے واقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مشتعل دیہاتیوں نے متوفی کے لواحقین کو معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر جائے واقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس دونوں کی تلاش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bandipora Road Accident شادی پورہ سڑک حادثے میں خاتون ہلاک
یو این آئی