ETV Bharat / state

Criminal Gang Busted in Odisha پوری میں جرائم پیشہ گروہ کا پردہ فاش، پانچ گرفتار

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 4:49 PM IST

پوری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے وشال سنگھ کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور ان کے قبضے سے تین پستول، دس کارتوس، ایک خنجر اور ایک موبائل فون برآمد کیا ہے۔ Many Criminal arrested in Puri

Criminal Gang Busted in Odisha
Criminal Gang Busted in Odisha

پوری: اڈیشہ کے پوری میں پولیس نے جرائم پیشہ گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور اس کے سرغنہ سمیت چار دیگر افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ پوری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے وشال سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ اسپیشل اسکواڈ گینگ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ دستے کو شہر کے مضافات میں تعینات کیا گیا تھا، جہاں یہ گروہ ہلہولیا میں ایک متروکہ عمارت میں ڈکیتی کرنے کے لیے جمع ہوا تھا۔ وہيں سے اسپیشل اسکواڈ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تین پستول، دس بھاری بھرکم کارتوس، ایک خنجر اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے وشال سنگھ نے کہا کہ گینگ کا سرغنہ منو رنجن 18 مجرمانہ مقدمات میں ملوث ہے، جب کہ دیگر ارکان کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ دیگر چار میں سے ایک کی شناخت جگت سنگھ پور کے سنندا ​​گاؤں کے سومیا رنجن کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ ملن مشرا، نیلو بارک اور دیپک سورا پوری شہر کے مختلف علاقوں کے باشندے ہیں۔ واضح رہے ایک ماہ قبل اڈیشہ میں جاج پور پولیس نے مندروں سے دیوتاؤں کی قیمتی مورتیوں کو چرانے والے چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا تھا۔ پولیس نے گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 31 مورتیاں برآمد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Noida Police Bust Fake Call Centre بے روزگاروں کو دھوکہ دینے والے جعلی کال سینٹر کا پردہ فاش، چار ملزمین گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.