ETV Bharat / state

اڈیشہ میں کورونا کے نئے معاملے

اڈیشہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 864 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اڈیشہ میں کورونا کے نئے معاملے
اڈیشہ میں کورونا کے نئے معاملے
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 6:37 PM IST

اڈیشہ میں کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1503 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 26892 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران سات لوگوں کی موت ہوگئی جس سے مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 147 ہوگئی۔

محکمہ صحت وخاندان فلاح وبہبود کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ گنجم ضلع کے تین کووڈ مریضوں کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ کھوردھا، سندر گڑھ اور ملکا نگری ضلع میں ایک۔ایک شخص کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوگئی ہے۔گنجم میں اب تک مجموعی طور سے 82 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے بعد گوردھا میں 18، کٹک میں دس، گجپتی میں نو، سندرگڑھ میں چھ اور رائے گڑھ میں چار معاملے سامنے آئے ہیں۔گنجم ضلع میں کورونا وائرس کے 9169 معاملے سامنے آئے ہیں وہیں گوردھا میں 3620، کٹک میں 1825، سندرگڑھ میں 1110 اور گج پتی میں 1056 متاثروں کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔اڈیشہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 864 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس سے مجموعی طور سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 16793 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 9287 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کووِڈ۔19: ملک میں شرح اموات 2.28 فیصد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.