ETV Bharat / state

Mission 2024 بی جے پی اڈیشہ میں اکیلے الیکشن لڑے گی، بھوپیندر یادو - مشن 2024

مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے اڈیشہ میں آئندہ لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی کے لیے اتحاد سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے اڈیشہ میں بیجو جنتا دل کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اوڈیشہ میں اکیلے الیکشن لڑے گی۔ Lok Sabha Elections 2024

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 13, 2023, 10:21 AM IST

بھونیشور: مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاست اڈیشہ میں 2024 کے انتخابات اکیلے لڑے گی۔ اڈیشہ میں حکمران بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے ساتھ اتحاد کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک اور دہلی سروسز بل پر بی جے پی کو بی جے ڈی کی حمایت کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان ممکنہ اتحاد کی قیاس آرائیاں عروج پر ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کی ملاقاتوں نے قیاس آرائیوں کو ہوا دیا۔ دونوں جماعتیں 2000 سے 2009 تک اتحاد میں تھیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو یہاں ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقعے پر ایک تقریب میں حصہ لینے آئے تھے۔

قیاس آرائیوں کے بارے میں نامہ نگاروں کے ذریعہ پوچھے جانے پر انہوں نے بی جے پی اور بی جے ڈی کے درمیان اتحاد کے کسی بھی امکان کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اوڈیشہ میں بغیر کسی اتحاد کے اپنے طور پر الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم 2024 میں بھی (ریاست میں) اپنے بل بوتے پر حکومت بنائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اوڈیشہ میں اسمبلی انتخابات عام طور پر لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہوتے ہیں اور پولنگ بھی ایک ساتھ ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: Mission 2024 راہل گاندھی کا 'جڑے گا ودیارتھی، جیتے گا انڈیا' مہم شروع کرنے کا اعلان

قبل ازیں ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقعے پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یادو نے کہا کہ ہاتھیوں کے تحفظ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مقامی لوگوں کے ساتھ فعال شرکت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیر نے کہا، 'مرکزی حکومت انسانی بہبود اور ہاتھیوں کے تحفظ میں ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مقامی کمیونٹیز کے ساتھ فعال شمولیت ہاتھیوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کی کنجی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.