ETV Bharat / state

راہل، پرینکا پر حملے کے سلسلے میں اڈیشہ اسمبلی میں ہنگامہ - ہاتھرس کی ایک دلت لڑکی

ہاتھرس کی ایک دلت لڑکی کی کچھ لوگوں نے 14 ستمبر کو آبروریزی کی اور اسے بری طرح سے زخمی کردیا تھا۔ بعد میں دہلی کے ایک اسپتال میں گزشتہ منگل کو متاثرہ کی موت ہوگئی۔

rahul priyanka
rahul priyanka
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 4:51 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی سکریٹری جنرل پرینکا گاندھی وڈرا پر اترپردیش کے ہاتھرس میں ایک متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سے ملنے جانے کے دوران ہوئے مبینہ حملے کے سلسلے میں اڈیشہ اسمبلی میں سنیچر کو زبردست ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی تین مرتبہ ملتوی کرنی پڑی۔

وقفہ صفر کے دوران کانگریس لیجس لیٹر کونسل کے لیڈر نرسنگھ مشرا نے یہ معاملے اٹھاتے ہوئے کہا 'اترپردیش کی پولس نے نہ صرف مسٹر راہل گاندھی اور محترمہ پرینکا وڈرا کو ہاتھرس جانے سے روکا بلکہ انہیں حراست میں لیا، ان کی پٹائی کی اور انہیں گرفتار بھی کیا'۔

مسٹر مشرا کی اپنی بات ختم کرتے ہی کانگریس کے سبھی اراکین اسمبلی کے وسط میں آگئے اور نعرے بازے شروع کردی اور ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی۔ کانگریس کے اراکین وزیراعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے
راہل اور پرینکا گاندھی کو ہاتھرس متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اجازت

ہاتھرس کی ایک دلت لڑکی کی کچھ لوگوں نے 14 ستمبر کو آبروریزی کی اور اسے بری طرح سے زخمی کردیا تھا۔ بعد میں دہلی کے ایک اسپتال میں گزشتہ منگل کو متاثرہ کی موت ہوگئی۔ پولس انتظامیہ نے عجلت میں اس کی لاش کو جلادیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.