ETV Bharat / state

Odisha Health Minister Killing Case اڑیشہ کے وزیر صحت کے قتل کے ملزم اے ایس آئی گرفتار - اوڈیشہ قتل کیس میں اے ایس آئی گرفتار

اڑیشہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نب کشور داس کو گولی مارکر قتل کرنے والے اے ایس آئی کو کرائم برانچ نے گرفتار کر لیا ہے۔ Accused ASI arrested in Odisha

اڑیشہ کے وزیر صحت کے قتل کے ملزم اے ایس آئی گرفتار

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 7:09 AM IST

بھوبنیشور: کرائم برانچ نے اڑیشہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نب کشور داس کو گولی مار کر قتل کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) گوپال کرشن داس کو پیر کے روز طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا۔ دریں اثناء، مقتول وزیر نب کشور داس کی گزشتہ روز جھارسگوڑا کے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں کھیروال ندی کے کنارے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس موقع پر ریاست کے کئی وزرا، ایم پی اور ایم ایل اے موجود تھے۔ قبل ازیں مقتول کے جسد خاکی کو ائیرپورٹ سے ان کی رہائش گاہ سربہل تک جلوس کی شکل میں لے جایا گیا۔ جھارسگوڈا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ملزم گوپال کرشن داس کو گرفتاری کے فوراً بعد ملازمت سے برخاست کر دیا۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (اے ڈی جی) کرائم برانچ ارون بوتھرا نے کہا کہ وہ عدالت سے ملزم اے ایس آئی کی سات دنوں کی تحویل کی درخواست کریں گے تاکہ اس سے مزید پوچھ گچھ کی جاسکے۔

واضح رہے اڑیشہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نب کشور داس کو 29 جنوری کو جھارسوگوڑا ضلع کے برج راج نگر میں پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے گولی مار دی۔ پولیس نے بتایا کہ وزیر کو فوری طور پر ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال جھارسوگوڈا لے جایا گیا۔ حالت بگڑنے پر انہیں بھونیشور لے جایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران انتقال کر گئے۔ داس کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔برج راج نگر کے ایس ڈی پی او جی بھوئی نے کہا کہ اے ایس آئی نے وزیر پر تقریباً چار سے پانچ راؤنڈ فائر کئے۔ اس کے پیچھے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Health Minister Shot by Policeman اڈیشہ کے وزیر صحت کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.