ETV Bharat / state

اوڈیشہ میں کورونا معاملے 1.06 لاکھ سے تجاوز - death toll from Corona rose to 556

اوڈیشہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3025 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 1,06,561 ہوگئی ہے۔

اوڈیشہ میں کورونا معاملے 1.06 لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 7:45 PM IST

بھونیشور: اوڈیشہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3025 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 1,06,561 ہوگئی اور اس دوران 11 لوگوں کی اموات کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 556 ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آئے نئے معاملوں میں 1844 قرنطینہ مراکز سے اور 1181 مقامی رابطے کے معاملے شامل ہیں ۔یہ معاملے ریاست کے 30 اضلاع سے سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں فی الحال 28719 فعال معاملے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں اور کوویڈ مراکز میں علاج کیا جارہا ہے۔

اتوار کے روز ریاست میں ریکارڈ تعداد میں کورونا مریض ٹھیک ہوئے ہئں۔ اس دوران 4053 مریضوں کے ٹھیک ہونے سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 77,286 ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رائے گڑھ ضلع میں سب سے زیادہ 608 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کٹک میں 408 ،کھوردا میں 370 ،جاجپور میں 339 ،گنجم میں 233 اور سندر گڑھ میں 217 مریض صحتیاب ہوئے ہوئے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں آئے نئے معاملوں میں سے کھوردا ضلع میں سب سے زیادہ 666 معاملے درج کئے گئے ہیں جبکہ کٹک میں 312،میورگنج میں 215، گنجم میں 207 ،کوراپٹ میں 139 اور ڈینکنال سے 132 معاملے سامنے آئے ہیں۔

ریاست میں اب تک 18,39,8454 لوگوں کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اب تک 503 لوگوں کی جانیں بھی جاچکی ہیں جبکہ 53 دیگر کورونا مریضوں کی موت دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.