مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ صحافت کے بغیر سیاسیات اور سماجیات نا مکمل ہے، ایماندار صحافی اپنے قلم کے ذریعے ہر طرح کی ناانصافیوں کے خلاف حق آواز بلند کرتے ہیں نیز ہر شعبے میں ہونے والی سرگرمیوں کو مثبت انداز میں اجاگر کرتے ہیں ایسے صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور قدر کرنی چاہیے۔
اس موقع پر شہرکے مشہور اخبارات میں صحافتی خدمات انجام دے رہے خلیل عباس (نامہ نگار، شامنامہ)، حارث نذر قادری (مدیر، روزنامہ)، محمد یوسف(مدیر، ترجمان اردو)، زاہد اختر(مدیر، دیوان عام)، محمود احمد(مدیر، نشاط نیوز) اور اسی طرح سے فری لانس جرنلسٹس میں مبشر مشتاق، محمد عامر ایوبی، عزیز اعجاز اور دیگر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے منسلک نمائندوں کا استقبال کیا گیا۔