اورنگ آباد: ریاستِ مہاراشٹر کے بیڑ شہر میں بلقیس بانو جنسی زیادتی معاملے کے مجرموں کی معافی کی سزا کو منسوخ کرنے اور انہیں دوبارہ سزا دینے، توہین رسول قانون بنانے، اقلیتی برادری کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کوختم کرنے ،اقلیتوں پر حملے بند کرنے، اور مولانا کلیم صدیقی کو رہا کرنے کے اہم مطالبات کے ساتھ سنویدھان بچاؤ سنگھرش سمیتی کے بینر تلے ہزاروں خواتین و طالبات سڑکوں پر اُتریں۔Womens Protest Aganist Central Govt In Maharashtra
احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ نا انصافی کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں ۔ناانصافی کو برداشت کرنا بھی جرم ہے ۔احتجاج میں خواتین نے پلے کارڈ دکھاتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی۔
یہ بھی پڑھیں:Azad To Kashmiri Youth: حقوق کےلیے لڑنا ہے تو گاندھی جی کے نظریات کو اپنانا چاہئے، غلام نبی آزاد
خواتین نے بیڑ ضلع کلکٹر کے ہاتھوں میں صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔اس میں مُلک میں حالیہ واقعات کے بارے میں اپنے جذبات اور مطالبات کا اظہار کیا گیا۔ملک کے سیکولر قانون کو خطرہ ہے ۔اس میمورنڈم میں حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کا بھی ذکر کیا گیا اور کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں کوئی روک تھام نہیں کی ہے۔Womens Protest Aganist Central Govt In Maharashtra