ETV Bharat / state

سی اے اے ، این پی آر اور این آرسی کے خلاف خواتین کا کینڈل مارچ - ملک کے عوام کو نفرت کی سیاست قبول نہیں

اورنگ آباد کے غیر مسلم اکثریتی علاقے کرانتی چوک میں خواتین نے سی اے اے ، این پی آر اور این آرسی کے خلاف کینڈل مارچ نکالا جس میں غیر مسلم خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

سی اے اے ، این پی آر اور این آرسی کے خلاف خواتین کا کینڈل مارچ

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 11:34 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:23 PM IST

اس احتجاج کے ذریعے حکومت کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ کسی بھی صورت میں ملک کے عوام کو نفرت کی سیاست قبول نہیں ہے اور جب تک سی اے اے واپس نہیں لیا جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر کے کئی مسلم اکثریتی علاقوں میں شاہین باغ، آباد ہوچکے ہیں مہاراشٹرکے ضلع اورنگ آباد شہر میں غیر مسلم علاقوں میں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، اورنگ آباد کا تاریخی کرانتی چوک علاقہ غیر مسلم اکثریتی علاقہ ہے اس چوک میں الائنس اگینسٹ سی اے اے، این پی آر ، این آر سی کے بینر تلے کینڈل دھرنا دیا گیا، دھرنے میں مسلم خواتین کے ساتھ غیر مسلم بہنیں شانہ بشانہ نظر آئیں، ان احتجاجی خواتین کا کہنا ہیکہ شہریت ترمیمی قانون کو مسلم مخالف بتاکر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے جبکہ یہ ملک کی چالیس فیصد ہندو آبادی کو باہر کردیا جائے گا۔

سی اے اے ، این پی آر اور این آرسی کے خلاف خواتین کا کینڈل مارچ

اس کینڈل پرٹیسٹ میں خواتین اپنے بچوں کے ساتھ شریک ہوئیں، دو گھنٹے تک چلے اس پر امن احتجاج کے ذریعے حکومت کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ جمہوری ملک میں جو قانون عوام کو منظور نہیں اسے کسی بھی صورت میں نافذ نہیں کیا جاسکتا اور یہ احتجاجی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کے متنازعہ قانون کو واپس نہیں لیا جاتا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.