یہ واقعہ پونے کے چینچواڑ علاقے میں پیش آیا ۔
خاتون نے اپنےشوہر کو فون پر بتایا کہ اس نے پانی میں ڈی ڈی ٹی زہرلی اشیا ملادی ہے،ڈی ڈی ٹی چیونٹی کو مارنے کی دوا ہے۔
شوہر کے گھر پہنچنے کے بعد دونوں کے درمیان زبردست تکرار ہوئی، متاثرہ نے پریشان ہوکرخود پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگالی۔ جس سے گھر میں افراتفری مچ گئی۔
چینچواڑ پولیس اسٹیشن کے بھیم راؤ شنگھڑے نے بتایا کی جھلسی خاتون کو سریا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ،لیکن زیادہ جھلسنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
پولیس نے شوہر چتن گوند چودھری، ماں رجنی گوند چودھری اور والد گوند چودھری کو گرفتار کرلیا ہے۔