ETV Bharat / state

مہاراشٹر: سرمائی اجلاس ناگپور کی بجائے ممبئی میں؟ - بزنس ایڈوائزری کمیٹی

کورونا وبا کی وجہ سے عوام ہی نہیں بلکہ حکومتی کے کاموں میں بھی رخنہ پڑا ہے جبکہ تمام تہوار بھی اسی کی نذر ہوگئے اور اب مہاراشٹر اسمبلی کا سرمائی اجلاس ناگپور کی بجائے ممبئی میں ہی منعقد کرانے کا امکان ہے۔

maharashtra assembly session
maharashtra assembly session
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:19 PM IST

سیاسی مصبرین کے مطابق اس بار سرمائی اجلاس ناگپور نہیں بلکہ ممبئی منترالیہ میں ہونے کا امکان ہے کیونکہ کورونا کی وجہ سے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس وقت پر نہیں ہوسکا۔ اس کے علاوہ کورونا کی وجہ سے موسم سرما کے سیشن کی تیاری کے لیے درکار وقت میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے اب سیشن ناگپور کی بجائے ممبئی میں ہورہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر نانا پٹولے بھی اس تناظر میں اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں سے بات کریں گے۔ اس وقت کورونا کی ایک اور لہر آنے کے امکان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

اسی کے ساتھ ناگپور کے ایم ایل اے ہاسٹل کو کورونا سینٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے متعدد ارکان اسمبلی اس جگہ پر قیام کرنے پر اعتراض کرتے نظر آرہے ہیں۔

ناگپور سیشن کو آسانی سے چلانے کے لیے درکار سازو سامان اور مشنری کو بھی ممبئی اور ناگپور منتقل کرنا پڑا۔ ناگپور میں کورونا بحران میں اتنے زیادہ لوگوں کا انتظام کرنا بھی بہت مشکل ہوگا تاہم اسپیکر نے کہا تھا کہ ناگپور میں 7 دسمبر سے سرمائی اجلاس منعقد ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ اجلاس کے دوران مقننہ میں کورونا سے تحفظ کے لیے منفی دباؤ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.