ETV Bharat / state

Sharad Pawar Will Meet Nitish Kumar ممبئی دورے کے دوران شرد پوار نتیش کمار سے ملاقات کریں گے - Maha Vikas Aghadi

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار 11 مئی کو ممبئی کا دورہ کریں گے۔ اس دوران این سی پی کے سربراہ شرد پوار ان سے ملاقات کریں گے۔ پوار نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بی جے پی کی مرکزی حکومت کے متبادل کی ضرورت ہے۔ اس لیے وہ نتیش کمار سے ملاقات کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 8, 2023, 2:25 PM IST

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے پیر کو کہا کہ وہ 11 مئی کو ممبئی کے دورے کے دوران بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے ملاقات کریں گے۔ پوار نے یہ بھی کہا کہ ملک کو موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی حکومت کے ایک متبادل کی ضرورت ہے۔ کرناٹک کے نیپانی جانے سے قبل شرد پوار نے شولاپور میں صحافیوں سے بات چیت کی۔ یاد ر ہے کہ شرد پوار پڑوسی ریاست کرناٹک میں دس مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنی پارٹی کے امیدوار کے لیے ایک ریلی میں شرکت کریں گے۔ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے رہنما و بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ ممکنہ ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر پوار نے کہا کہ مجھے پیغام ملا ہے کہ نتیش کمار 11 مئی کو ممبئی آئیں گے۔ ہم ملاقات کریں گے، تاہم، میرے پاس اس کی مکمل تفصیلات نہیں ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ملک میں ایک بی جے پی کے متبادل کی ضرورت ہے۔ این سی پی سربراہ نے کہا کہ جو لوگ اس میں حصہ لینا چاہتے ہیں، چاہے وہ نتیش ہوں یا ممتا (مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ )، مجھے لگتا ہے کہ ہم سب کو اس کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ملک میں آئندہ برس لوک سبھا کے انتخابات ہونے ہیں۔ شرد پوار نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر میں شیو سینا (یو بی ٹی) اور کانگریس کے ساتھ لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ این سی پی، شیو سینا (یو بی ٹی) اور کانگریس سبھی مہا وکاس اگھاڑی کے اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے قائدین ایک ساتھ بیٹھیں گے اور پھر سیٹوں کی تقسیم کے مسئلہ پر بات چیت کریں گے۔ اس طرح کی میٹنگوں سے پہلے کسی مخصوص لوک سبھا سیٹ پر دعویٰ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Sharad Pawar Withdrawal Resignation لوگوں کے جذبات نے استعفیٰ واپس لینے پر مجھے مجبور کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.