ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں شیو سینا کی رہنما نیلم گورے نے کشمیری پنڈتوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے تحفظ کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جب نونیت رانا اور کنگنا راناوت کو تحفظ فراہم کرسکتی ہے تو پھر کشمیری پنڈتوں کو تحفظ کیوں نہیں دے سکتی؟ انہوں نے مرکزی حکومت پر ہندوتوا کے پس پردہ مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام عائد کیا۔
دراصل اورنگ آباد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیو سینا کی رہنما نے کہا کہ مرکزی حکومت جب نونیت رانا اور کنگنا راناوت کو تحفظ فراہم کرسکتی ہے تو پھر کشمیری پنڈتوں کو کیوں تحفظ فراہم نہیں کر رہی ہے؟ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ہندتوا کی آڑ میں مذہبی منافرت پھیلارہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی لحاظ سے ملک کے مفاد میں نہیں ہے، انہوں نے کشمیری پنڈتوں کے تعلق سے بال ٹھاکرے کی دلچسپی کا بھی ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔
- مزید پڑھیں:Manoj Sinha On Kashmiri Pandit: کشمیری پنڈتوں کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل، منوج سنہا
انہوں نے کہا کہ شیو سینا کو امید ہے کہ مرکزی حکومت کشمیری پنڈتوں کے تحفظ پر بھی کوئی فیصلہ کرے گی کیونکہ ہر وقت کشمیری پنڈتوں کو لیکر مرکزی حکومت بیانات دیتی ہے۔