ETV Bharat / state

مالیگاؤں:پولیس کارروائی کی وائرل ویڈیو کا کیا ہے سچ؟ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے عوامی اپیل جاری کی ہے۔

مالیگاؤں:پولیس کارروائی کی وائرل ویڈیو کا کیا ہے سچ؟

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 7:32 AM IST

آج سوشل میڈیا نے پوری دنیا کو ایک گلوبل ویلج بنادیا ہے میڈیا کی مختلف اصناف میں سر فہرست تو فیس بک اور واٹس ایپ ہے جو دنیا کے مختلف کونوں میں بیٹھے لوگوں تک بہ آسانی کسی بھی خبروں کو ایک دوسروں تک پہنچانے کا تیز ترین ذریعہ ہے۔

جو نیوز چینل کسی نیوز کا پردہ فاش نہیں کر پاتے ہیں اس خبر کا سوشل میڈیا پردہ فاش کردیتا ہے۔ لیکن اس کے لئے افراد کا باشعور ہونا بہت ضروری ہے کہ وہ اس خبر کو بغیر تحقیق آگے نہ پھیلائیں۔

اسی طرح گزشتہ روز شہر مالیگاؤں میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جس میں ایک چھوٹے چھت والی ہوٹل پر بیٹھے کچھ جرائم پیشہ نوجوانوں کو پولیس اہلکاروں کے ذریعے گھیرا بندی کرتے ہوئے گرفتار کر ان کے قبضے سے پستول برآمد کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔

مالیگاؤں:پولیس کارروائی کی وائرل ویڈیو کا کیا ہے سچ؟

اس ویڈیو کو کسی شخص کی جانب سے بغیر تصدیق کیے شہر مالیگاؤں منماڑ چوپھلی پر واقع سیما ہوٹل کا بتایا جارہا ہے۔

اس نامعلوم مقام کی ویڈیو کو لیکر مالیگاؤں میں کی گئی پولیس کی کارروائی کی افواہ کا ماحول بنایا جارہا ہے۔ اس تعلق سے نمائندے نے مقامی پولیس انتظامیہ سے رابطہ کیا تو شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے عوام سے افواہ پر دھیان نہ دینے کی اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیو گجرات کے امراپور کا ہے۔ جسے مالیگاؤں سے منسوب کرتے ہوئے شہر میں افواہ پھیلائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں پولیس انتظامیہ نے شہریان سے خاص طور پر نوجوان طبقہ سے یہ اپیل کی کہ اس ویڈیو کو مالیگاؤں کا بتاکر شیئر نہ کیا جائے یہ ویڈیو مالیگاؤں کا نہیں ہے۔ اگر اس ویڈیو کو مزید مالیگاؤں کے نام سے شیئر کیا گیا تو شیئر کرنے والے افراد پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کی رہنمائی کے لئے حرم شریف کا خوبصورت ماڈل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.