بھارت کے مانچسٹر کے طور پر منفرد شناخت رکھنے والے پاورلوم اکثریتی شہر اور اطراف کے علاقوں میں پانی کا شدید بحران ہے.
بھیونڈی شہر سے متصل کھاڑی پار رسول آباد علاقے میں پانی کی اس قدر قلت ہے کہ وہاں کے باشندگان مجبورا دو سے تین کلو میٹر کی مسافت طے کر بھیونڈی میونسپل کارپوریشن سے پانی لانے جاتے ہیں۔
بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن سے لگنے والی کھاڑی پار رسول آباد گرام پنچایت کے علاقے میں پانی کی اس قدر قلت ہے کہ روزانہ اس گاؤں کے باشندگان رات 10 بجے سے تقریباً 3 بجے تک سائیکل، موٹر سائیکل اور پیدل پانی لیکر جاتے ہوئے مل جائیں گے۔
گاؤں کے شکیل انصاری کا کہنا ہے کہ برسوں سے لوگ آتے ہیں اور ساری رات وہ انکو گیلن اور دوسری چیزوں میں پانی بھر کر دیتے ہیں، فی سبیل اللہ وہ اس کام کو بخوبی انجام دیتے ہیں.
ای ٹی وی بھارت کے نمائندوں نے جب رات تقریباً ایک بجے بھیونڈی شہر میں واقع چوڑی محلہ پہنچے تو وہاں لوگ گیلن وغیرہ لیکر پانی لے رہے تھے.
ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ وہ برسوں سے پانی کے لئے ترس رہے ہیں. گرام پنچایت اور مقامی انتظامیہ انکی کسی بھی شکایت پر غور و فکر نہیں کر رہی ہے۔مجبوراً راتوں کی نیند ترک کر وہ پانی لینے آتے ہیں.
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ بھیونڈی اور شاہ پور تعلقہ کے ڈیم ممبئی اور مضافات کے شہروں کی پیاس بجھاتے ہے مگر یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ دوسروں کو پانی مہیا کرانے والے خود پیاسے ہیں.