ETV Bharat / state

Water Connection to Ajanta Caves Disconnected: اجنتا غاروں کو پانی کی فراہمی 2019 سے منقطع

author img

By

Published : May 5, 2022, 4:02 PM IST

اورنگ آباد میں موجود مشہور اجنتا کی غاروں میں سالوں سے پانی کی سپلائی نہیں ہونے سے سیاحوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آفیسر کے مطابق اس بابت ذمہ داران کی توجہ مبذول کرائی گئی لیکن اب کوئی دھیان نہیں دیا گیا ہے۔ Water Connection to Ajanta Caves Disconnected

Water supply to Ajanta Caves cut off from 2019

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں واقع مشہور شہرت یافتہ اجنتا کی غاروں میں پانی کی فراہمی 2019 سے بند ہونے کی وجہ سے غاروں میں سیاحوں کو پانی کا مسئلہ ہو رہا ہے۔ اجنتا میں ایم جے پی کو پانی کے بل کی رقم 2.5 کروڑ روپے ادا نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے وہاں پر پانی کی سپلائی بند کر دی گئی۔ Water Connection to Ajanta Caves Disconnected

ویڈیو دیکھیے۔

اجنتا کی غاروں میں پانی کی فراہمی کے لیے اے ایس آئی سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مشہور اجنتا غاروں میں پینے کے پانی کے لیے غار نمبر ایک کے اوپر آر او سسٹم اور 10 ہزار لیٹر پانی کی ٹینک لگائی گئی ہے تاکہ سیاحوں کو پینے کے پانی کی کوئی پریشانی نہ ہو اور ساتھ ہی اجنتا غاروں میں موجود قدرتی وسائل کے ذریعے جمع ہونے والے پانی کو موٹر کے ذریعے نکل کر استعمال کیا جا رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے محکمہ آثار قدیمہ Department of Archeology کے ذمہ دار سپرنٹنڈنٹ ملن کمار چاولے سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ریاستی حکومت کو پانی کی پریشانی کہ بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ اجنتا میں پانی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں اور باغات میں پانی کی پریشانی ہو رہی ہے لیکن ابھی تک ریاستی حکومت نے کوئی دلچسپی نہیں لی۔ یہاں تک کہ جنوری میں ریاستی وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے نے اجنتا غاروں کا دورہ کیا تھا اور وزیر داخلہ اجیت پوار کو پانی کی فراہمی کا مسئلہ بتایا گیا تھا لیکن یہ مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔

اے ایس آئی کے سپرنٹنڈنٹ ملن کمار چاولے نے کہا کہ اجنتا غار کی جگہ کو پانی کی سپلائی مہاراشٹر جل پرادھیکران (ایم جے پی) فراہم کرتا ہے لیکن مہاراشٹر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم ٹی ڈی سی) کی طرف سے ایم جے پی کو پیسے ادا نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے پانی کی سپلائی اجنتا میں 2019 سے روک دی گئی ASI Superintendent Milan Kumar Chawla۔

مراٹھواڑہ میں گزشتہ دو سالوں سے اچھی بارش ہونے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پانی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا ہے، لیکن اس سال پانی کی کمی کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ اجنتا کے غاروں کے باہر کا جنگلاتی علاقہ سوکھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

اے ایس آئی کے سپرنٹنڈنٹ ملن کمار چاولے نے کہا کہ ایم جے پی کو پانی کے بل کی رقم 2.5 کروڑ روپے ادا کرنا باقی ہے اور یہ رقم ایم ٹی ڈی سی کی جانب سے ایم جے پی کو ادا کرنا ہے، جب جا کر اجنتا میں پانی کا مسئلہ حل ہو گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.