ممبئی: یہ فلک بوس عمارت آپ دیکھ رہے ہیں۔ ممبئی کے سمیول اسٹریٹ میں یہ عمارت واقع ہے۔ اس عمارت کی جگہ کبھی ایک ہسپتال ہو کرتا تھا لیکن عمارت کی اس سر نو تعمیر کے بعد یہاں سے ہسپتال غائب ہو گیا ہے۔
دھن لکشمی میٹرنٹی ہسپتال زچکی کے لیے مختص تھا۔ سب سے ہم بات یہ کی یہ ملکیت وقف کی ملکیت تھی۔ یہ ملکیت کھوجہ سنت جماعت کی تھی۔ لیکن ٹرسٹ نے اسے فروخت اور دیا۔ فروخت کرنے کے لیے وقف بورڈ سے کسی بھی طرح کی کوئی اجازت نہیں لی۔ اس معاملے کو لیکر مقامی شخص نے مہاراشٹر وقف بورڈ میں شکایت کی ہے۔ اس کے بعد وقف بورڈ نے نوٹس جاری کر کے اس ٹرسٹ کی زیر اہتمام اُن ساری املاک کی تفصیل طلب کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے پاس ایسے دستاویز موجود ہیں ہیں جس میں یہ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ ٹرسٹ کے عہدیداران نے کس طرح سے اس ملکیت کو فروخت کر دی۔۔یہی نہیں اسے فروخت کرنے کے بعد اس ٹرسٹ کے دوسرے کارکنان نے بھی حامی بھری۔
یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد میں انکم ٹیکس چوری میں 1300 کروڑ روپے کے بے حساب لین دین کا پردہ فاش
مہاراشٹر وقف بورڈ نے اس ٹرسٹ اور اسکی املاک کولیکر ٹرسٹ کے زمیداروں سے نے صرف اس زچکی ہسپتال کو لیکر بلکہ ٹرسٹ کی ہر اس ملکیت کی تفصیل وقف بورڈ میں جمع کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ وقف کی املاک کی حفاظت کی جا سکے اور اُن لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جسکے جنھوں نے وقف کی املاک کی خریدوفروخت کی ہے۔