ETV Bharat / state

اسمبلی انتخابات لائیو: مہاراشٹر، ہریانہ میں ووٹنگ جاری

مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے آج سات بجے ووٹنگ جاری ہے، اس کے علاوہ ملک کی 17 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیرانتظام علاقہ کی 51 اسمبلی اور دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

maharashtra election 2019
author img

By

Published : Oct 21, 2019, 7:24 AM IST

Updated : Oct 21, 2019, 3:14 PM IST

  • وقت: 03:00

مہاراشٹر کے ورلی میں الیکشن کمیشن کی افسر سشما ستوپوتہ کا کہنا ہے کہ ورلی اسمبلی حلقہ کے پولنگ بوتھ نمبر 62 پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں کچھ مسئلہ تھا لیکن مشین تبدیل کردی گئی ہے اور ووٹنگ جاری ہے۔

maharashtra election 2019
اسمبلی حلقہ کے پولنگ بوتھ نمبر 62 پرای وی ایم کی خرابی پر بیان۔
  • وقت: 02:40

اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے ممبئی میں باندرہ ویسٹ کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

maharashtra election 2019
اداکارہ دیپکا پادوکون نے ووٹ ڈالا۔
  • وقت: 02:20

نغمہ نگار جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔

maharashtra election 2019
جاوید اختر اور شبانہ نے ووٹ ڈالا۔
  • وقت: 02:00

اداکارہ اور متھورا سے رکن پارلیمان ہیما مالینی نے ممبئ کے اندھیری ویسٹ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

Voting In Maharashtra, Haryana
ہیما مالنی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
  • وقت: 01:40

ہریانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر انوراگ اگروال نے بی جے پی کے امیدوار بکشش سنگھ کے وائرل ویڈیو پر ردعمل میں کہا ہے کہ بی جے پی کے امیدوار کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا، جس میں اس نے جواب دیا ہے کہ ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔ دراصل بی جے پی کے امیدوار بکشش سنگھ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں اس نے کہا تھا کہ ای وی ایم کے ذریعے جو بھی ووٹ ڈالا جائے، وہ سارا بی جے پی کو جائے گا۔

Haryana Chief Electoral Officer
بی جے پی رہنما کے وائرل ویڈیو پر انتخابی افسر کی صفائی۔
  • وقت: 01:20

مرکزی وزیر اور امیٹھی سے رکن پارلیمان اسمرتی ایرانی نے ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

maharashtra election 2019
اسمرتی ایرانی نے ووٹ ڈالا۔
  • وقت: 01:00

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے ووٹ ڈالنے کے بعد عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ باہر نکلیں اور کثیر تعداد ووٹنگ کریں کہ یہ جمہوریت کا تہوار ہے۔

  • وقت: 12:45

سابق بھارتی بلے باز سچن تیندولکر، ان کی اہلیہ انجلی اور بیٹے ارجن نے ممبئی نے باندار ویسٹ میں ووٹ ڈالا۔

maharashtra election 2019
سچن تیندولکر نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا۔
  • وقت: 12:30

کانگریس کے سینیئر رہنما اور ہریانہ کے سابق وزیراعلی بھوپندر سنگھ نے روہتک کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔

Haryana assembly elections
بھوپیندر سنگھ ہڈا نے ووٹ دیا۔
  • وقت: 12:15

ہریانہ کے کروشیتر میں بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور بیہوا سے بی جے پی کے امیدوار سندیپ سنگھ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

Haryana assembly elections
سندیپ سنگھ نے ووٹ ڈالا۔
  • وقت: 12:00

شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، اہلیہ رشمی اور بیٹا آدتیہ اور تیجس نے ممبئی کے باندرا ایسٹ میں ووٹ ڈالا۔ آدتیہ ٹھاکرے ورلی اسمبلی حلقے سے شیوسینا کے امیدوار ہیں۔

Maharashtra assembly elections
ٹھاکرے خاندان نے ووٹ ڈالا۔
  • وقت: 11:45

معروف اداکار پریم چوپڑا اور نغمہ نگار و ہدایت کار گلزار نے باندرا ویسٹ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

Maharashtra assembly elections
پریم چوپڑا اور گلزار نے ووٹ ڈالا۔
  • وقت: 11:30

ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے اپنے احق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹ دینے کے بعد وزیراعلی نے کہا کہ ریاست بھر میں پرامن طور پر ووٹنگ جاری ہے۔ کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتیں پہلے ہی ہار چکی ہیں اور میدان جنگ چھوڑ چکی ہیں، اب ان کے بلند بانگ دعوؤں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

Haryana election 2019
وزیراعلی منوہر لال کھٹر نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
  • وقت: 11:15

ہریانہ کے روہتک میں کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا کے حامیوں نے ڈانس کیا، جہاں جلد ہی بھوپیند سنگھ ہڈا کے پہنچنے کی امید کی جا رہی ہے۔

  • وقت: 11:00

مہاراشٹر کے وزیراعلی دیوندر فڈنویس، ان کی اہلیہ اور ماں نے ناگپور کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

maharashtra assembly election 2019
مہاراشٹر کے وزیراعلی دیوندر فڈنویس نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ دیا۔
  • وقت: 10:45

بالی وڈ اداکار رتیش دیشمکھ، ان کی اہلیہ جینیلیا ڈی سوزا اور اہلخانہ مہاراشٹر کے لاتور میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

رتیش دیشمکھ کے بھائی امت دیش مکھ اور دھیرج دیشمکھ باالترتیب کانگریس کے ٹکٹ پر لاتور سٹی اور لاتور دیہات سے اسمبلی انتخابات لڑ رہے ہیں۔

maharashtra assembly election 2019
اداکار دیشمکھ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ دیا۔
  • وقت: 10:30

بالی وڈ اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ بوتھ پہنچ کر ووٹ ڈالا۔

maharashtra assembly election 2019
عام خان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
  • وقت: 10:20

ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کرنال کے ایک پولنگ بوتھ پر سائیکل چلاکر ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچے۔

  • وقت: 10:00

مہاراشٹر کے لاتور میں بھاری بارش کے باوجود لوگ ووٹ دینے کے لیے پہنچے۔

Voting In Maharashtra
بھاری بارش میں لوگ ووٹنگ کے لیے پہنچے۔
  • وقت: 09:45

ممبئی کے 10 اسمبلی حلقوں میں نو بجے تک پانچ فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

Voting Begins In Maharashtra, Haryana
ممبئی میں ووٹنگ فیصد۔
  • وقت: 09:30

جن نائک جنتا پارٹی کے رہنما دشینت چوٹالہ اور ان کے اہلخانہ سرسا کے ایک پولنگ بوتھ پر ٹریکٹر کے ذریعے ووٹ دینے کے لیے پہنچے۔

Voting Begins In Maharashtra, Haryana
چوٹالہ خاندان ٹریکٹر کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچے۔
  • وقت: 08:50

ہریانہ کے آدم پور اسمبلی حلقے سے بی جے پی کی امیدوار اور ٹک ٹاک اداکارہ سونالی پھوگاٹ نے ووٹ ڈالا۔ آدم پور اسمبلی حلقے میں سونالی پھوگاٹ کا مقابلہ کانگریس کے سینیر رہنما کلدیپ بسنوئی سے ہے۔

Voting Begins In Maharashtra, Haryana
سونالی پھوگاٹ نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
  • وقت: 08:40

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ممبئی میں کہا کہ انھیں امید ہے کہ بی جے پی شیو سینا اتحاد مہاراشٹر میں تقریبا 225 سیٹیں لائے گی، جبکہ اپوزیشن مکمل طور پر اپنا اعتبار کھو چکا ہے اور کہیں بھی مقابلے میں نہیں ہے۔ عوام مودی جی اور فڈنویس جی کے ساتھ ہیں۔

Voting Begins In Maharashtra, Haryana
پیوش کا کہنا ہے کہ بی جے پی۔شیو سینا اتحاد دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔
  • وقت: 08:30

مرکزی وزیر نتن گڈکری اور ان کی اہلیہ کنچنا نے ناگپور میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

Voting Begins In Maharashtra, Haryana
نتن گڈگری اور ان کی اہلیہ نے ووٹ دیا۔
  • وقت: 08:10

ہریانہ کانگریس کمیٹی کے صدر کماری سیلجا نے ہسار میں یشودھا پبلک اسکول بوتھ 103 پر ووٹ ڈالا۔

Voting Begins In Maharashtra, Haryana
کماری سیلجا نے ووٹ دیا۔
  • وقت: 08:00

ہریانہ میں گروگرام کے بادشاہ پور میں بوتھ نمبر 286 پر ای وی ایم مشین خراب ہونے کے بعد ووٹنگ بند ہو گئی ہے۔

Voting Begins In Maharashtra, Haryana
بادشاہ پور ای وی ایم مشین خراب۔
  • وقت: 07:50

اداکارہ شوبھا کھوٹے نے مغربی اندھیری اسمبلی حلقے کے لیے ووٹ ڈالا۔

Voting Begins In Maharashtra, Haryana
اداکارہ شوبھا کھوٹے نے ووٹ ڈالا۔
  • وقت: 07:40

نیشنل کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور بارامتی سے امیدوار اجیت پوار نے ووٹ ڈالا۔

Voting Begins In Maharashtra, Haryana
اجیت پوار نے ووٹ ڈالا۔
  • وقت: 07:30

وزیراعظم مودی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد پولنگ کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم مودی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا: 'ہریانہ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ بھارت کے مختلف حصوں میں ضمنی انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔ ان ریاستوں کے ووٹروں سے میری اپیل ہے کہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور جمہوریت کو مضبوط کریں۔ مجھے امید ہے کہ نوجوان بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں گے۔'

مہاراشٹر وہریانہ اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، مہاراشٹر میں 95، 473 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور آج کی پولنگ میں ریاست کے 288 اسمبلی نشستوں پر مجموعی طور پر 3237 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند ہو جائے گا۔

مہاراشٹر، ہریانہ میں ووٹنگ کا آغاز

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے آج صبح سات بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، یہاں کل 8،95،62،706 رجسٹر ووٹرز ہیں۔

تمام ہی پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کے لیے پینے کا پانی، ضعیف ووٹروں کے لیے وہیل چیئر اور دگر سہولیات کا نظم کیا گیا ہے۔

Intro:Body:

monday

Conclusion:
Last Updated : Oct 21, 2019, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.