ETV Bharat / state

اونگ آباد: الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ

author img

By

Published : Oct 14, 2019, 10:59 PM IST

مہاراشڑ کے شہر اورنگ آباد میں جیسے جیسے سیاسی پارٹیز کی تشہیری مہم زور پکڑ رہی ہے، عوامی مخالفت بھی کھل کر سامنے آرہی ہے۔ لوگ اپنے مسائل کو لیکر سیاسی رہنماوں اور عوامی نمائندوں سے بد ظن نظر آرہے ہیں۔

الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ

اورنگ آباد شہر کے روضہ باغ علاقے میں ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا جہاں مقامی لوگوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اورنگ آباد کا روضہ باغ علاقہ شہر کے قدیم ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے، اس علاقے میں ملی جلی آبادی ہے اور پچھلے کئی برسوں سے اس علاقے میں شیوسینا کے کارپوریٹر منتخب ہوتے ہیں۔

روضہ باغ عید گاہ سے متصل ایک سلم بستی ہے اس بستی کے لوگوں کو شکایت ہے کہ گذشتہ 25 برس سے اس بستی میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔

الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ

مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ بستی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ان کے مطابق اقتدار میں آنے والی کوئی بھی حکومت سڑکیں بنانے، بجلی کی فراہمی، پانی کی دستیابی جیسی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہے۔

مقامی لوگوں نے فیصلہ لیا ہے کہ اس مرتبہ وہ احتجاج کے طور پر الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔

روضہ باغ کی اس بستی کی مجموعی آبادی سات ہزار افراد پر مشتمل ہے ۔ یہ علاقہ اورنگ آباد سینٹرل اسمبلی حلقے کے تحت آتا ہے، لوگوں کو اس بات کی ناراضگی ہے کہ وہ ووٹ تو دیتے ہیں لیکن ان کی بہبودی کے لیے آج تک کوئی بھی کام نہیں کیا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ بستی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ان کے مطابق اقتدار میں آنے والی کوئی بھی حکومت سڑکیں بنانے، بجلی کی فراہمی، پانی کی دستیابی جیسی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں وہ کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.