ETV Bharat / state

New Mumbai Police Commissioner: 'فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے ممبئی پولیس کوشاں' - mumbai news

سینئر آئی پی ایس افسر وویک پھنسلکر نے جمعرات کو ممبئی کے نئے پولیس کمشنر کے طور پر چارج سنبھالا۔ Senior Officer Vivek Phansalkar Appointed As New Mumbai Mumbai Police Commissioner

Mumbai Top
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کے لیے پولیس کوشاں: ممبئی پولیس کمشنر
author img

By

Published : Jul 1, 2022, 3:36 PM IST

ممبئی: ممبئی کے نئے پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے سنجے پانڈے سے اپنا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وویک پھنسلکر نے کہا کہ نظم و نسق برقرار رکھنا اور جرائم پر قابو پانا میری ترجیحاتی بنیادوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر ہمیشہ سے ہی دہشت گردوں کے نشانے پر رہا ہے۔ اس لیے اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ ٹریفک شہر کا ایک اہم مسئلہ ہے، اس سمت میں بھی مزید کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں اپنی فریاد لے کر آنے والے شکایت کنندہ کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کیا جائے گا، کیونکہ جو کوئی پولیس اسٹیشن کا رخ کرتا ہے وہ کسی نہ کسی مسئلہ سے دوچار ہوتا ہے ایسے میں پولیس کی ذمہ داری ہے کہ ان کے مسائل کا تصفیہ کرے۔

وویک پھنسلکر نے کہا کہ ڈبل ہیلمنٹ سے متعلق جو قانونی کارروائی جاری ہے اسے برقرار رکھا جائے گا ا س کے ساتھ ہی سابق پولیس کمشنر سنجے پانڈے کا سنڈے اسٹریٹ بھی شہریوں کی تفریح کے لیے جاری رہے گا شہریوں کو ایک بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیس کوشش کریگی۔

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا قیام بھی ضروری

ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے کہا ہے کہ شہر میں حالات کو پُرامن بنانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کے لیے بھی پولیس کوشاں ہے اور اس کے لیے کام کرنے کے ساتھ حالات پر نظر رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھائی چارہ اور محبت کے پیغام کو عام کرنا ہی پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کسی بھی شخص کے ساتھ بھید بھاؤ نہیں کرتی ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ اختلاف کیا جاتا ہے، سب کے ساتھ پولیس کا یکساں رویہ ہوتا ہے۔

انڈرورلڈ پر بھی کارروائی میں شدت

وویک پھنسلکر نے کہا کہ انڈورلڈ پر بھی کارروائی میں شدت لائی جائے گی اور پولیس و کرائم برانچ اس پر کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈرورلڈ کے غنڈوں سمیت دیگر پر بھی نکیل کسی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر چونکہ ہمیشہ سے ہی دہشت گردوں کے نشانے پر رہا ہے، اس لیے اس کی حفاظت کی ذمہ داری پولیس کی ہے۔ وقتا فوقتا سیکورٹی کے ضروری اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

سائبر کرائم پر بھی قابو ضروری

وویک پھنسلکر نے کہا کہ سابئر کرائم پر قابو پانا بھی ضروری ہے۔ ایسی صورتحال میں سائبر کرائم کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ نئے سائبر پولیس اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں اور سائبر کے فراڈ سے نمٹنے کے لیے ایک ماہر ٹیم بھی تیار کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Threatening Letter to Mayor Kishori Pednekar: میئر کشوری پڈنیکر کو دھمکی آمیز خط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.