ممبئی: سابق بھارتی کپتان وراٹ کوہلی گزشتہ کچھ عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ کوہلی کو زمبابوے کے خلاف ہونے والے سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ اسی دوران وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا کے ساتھ اسکوٹی پر گھومنے نکلے لیکن مداحوں نے انہیں پہچان لیا۔ Virat and Anushka video viral
-
#ViratKohli𓃵 #AnushkaSharma spotted in bike 💃📷🛵 @viralbhayani77 pic.twitter.com/kkKWs3ZB1e
— Viral Bhayani (@viralbhayani77) August 20, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#ViratKohli𓃵 #AnushkaSharma spotted in bike 💃📷🛵 @viralbhayani77 pic.twitter.com/kkKWs3ZB1e
— Viral Bhayani (@viralbhayani77) August 20, 2022#ViratKohli𓃵 #AnushkaSharma spotted in bike 💃📷🛵 @viralbhayani77 pic.twitter.com/kkKWs3ZB1e
— Viral Bhayani (@viralbhayani77) August 20, 2022
دراصل وراٹ اور انوشکا ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے مڈ آئی لینڈ گئے تھے۔ وہاں سے واپسی کے دوران دونوں کو کالے رنگ کی اسکوٹی پر گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ وراٹ اور انوشکا سیاہ ہیلمٹ پہن کر گھوم رہے تھے۔ وراٹ اسکوٹی چلا رہے تھے جبکہ انوشکا پیچھے بیٹھی تھیں۔ انوشکا اور وراٹ کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔Virat Anushka Scooty Ride
یہ بھی پڑھیں: Virat Anushka 3D Portrait: کوہلی اور انوشکا کی پورٹریٹ بنانے والے آرٹسٹ شبیر احمد ملک
کوہلی اس وقت کرکٹ کے میدان سے دور فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ وہ تقریباً تین سال سے بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری بھی نہیں بنا سکے ہیں۔ وہیں انوشکا نے بھی فی الحال فلموں سے دوری بنا رکھی ہے۔ انوشکا ان دنوں کرکٹ کی پریکٹس کر رہی ہیں۔ اداکارہ اپنی فلم چک دا ایکسپریس کی تیاریاں کر رہی ہیں۔Virat Anushka Scooty Ride