پانڈے نے پیر کے روز کہا کہ پہلے بھی اس علاقے میں کئی بار بائیں بازو سے متاثر ہوکر ظالمانہ تشدد کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ اس لئے اس واقعہ میں بھی ان کے ملوث ہونے کی اعلی سطحی جانچ کراکر قاتلوں اور ان کے معاونین کو جلد از جلد سخت سزا دی جائے۔
انہوں نے بیان جاری کرکے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ مہاراشٹر کو سنتوں کا احترام اور حفاظت کا شرف حاصل ہے لیکن پالگھر میں آج کل بائیں بازوؤں کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ان کی ہندو لیڈروں کو قتل کرنے کی پرانی تاریخ بھی رہی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پیٹ پیٹ کر قتل کرنا کمیونسٹوں کے اپنے منصوبہ کا حصہ بھی ہے۔ سوامی لکشمنانندجی کا بے رحمی سے قتل کا درد ابھی تک ملک بُھولا نہیں ہے۔
جنرل سکریٹری نے کہا کہ سنتوں اور ہندو تنظیموں کے دباؤ میں کچھ لوگوں کو پولیس نے گرفتار تو کیا ہے لیکن تلاسری گاؤں میں احمد آباد قومی شاہراہ پر بھجن کیرتن کرتے ہوئے جارہے سنتوں کے قتل کا خاص ملزم ابھی تک فرار ہے۔ اس بے رحمانہ قتل کے سلسلے میں وی ایچ پی مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کراکر قاتلوں کو جلد از جلد سخت سزا دی جائے۔
: